صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قمیص وغیرہ میں سینے کے نزدیک جیب کے ہونے کا بیان
حدیث نمبر
5396
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الضُّحَی قَالَ حَدَّثَنِي مَسْرُوقٌ قَالَ حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَالَ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ أَقْبَلَ فَتَلَقَّيْتُهُ بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَأْمِيَّةٌ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْ کُمَّيْهِ فَکَانَا ضَيِّقَيْنِ فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَهُمَا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَعَلَی خُفَّيْهِ
قیس بن حفص، عبدالواحد، اعمش، ابوالضحیٰ، مسروق، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم رفع حاجت کے لئے گئے، پھر واپس ہوئے تو میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا تو آپ نے وضو کیا، اس وقت آپ شامی جبہ پہنے ہوئے تھے، آپ نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا اور منہ دھویا، پھراپنا ہاتھ آستینوں سے نکالنے لگے، لیکن وہ تنگ تھیں، اس لئے جیب کے نیچے سے نکالا پھر دونوں ہاتھوں کو دھویا اور سر کا اور دونوں موزوں کا مسح کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment