صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
جنگ میں اون پہننے کا بیان
حدیث نمبر
5397
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي سَفَرٍ فَقَالَ أَمَعَکَ مَائٌ قُلْتُ نَعَمْ فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَی حَتَّی تَوَارَی عَنِّي فِي سَوَادِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَائَ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ الْإِدَاوَةَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّی أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا
ابونعیم، زکریا، عامر، عروہ بن مغیرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ میں ایک رات سفر میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ نے پوچھا کیا تمہارے پاس پانی ہے، میں کہا ہاں! آپ اپنی سواری سے اترے، پھر چلے، یہاں تک کہ رات کی تاریکی میں نظر سے اوجھل ہوگئے، پھر واپس ہوئے تو میں نے چھاگل سے (پانی) آپ پر پانی بہایا، آپ نے اپنا منہ اور ہاتھ دھوئے، اس وقت آپ اون کا ایک جبہ پہنے ہوئے تھے، آپ اپنا ہاتھ اس سے نہیں نکال سکے، یہاں تک کہ جبہ کے نیچے سے نکالا پھراپنے دونوں ہاتھ دھوئے، سر کا مسح کیا، پھر میں جھکا کہ آپ کے موزے اتارے دوں، تو آپ نے فرمایا نہیں چھوڑدو، میں نے یہ پاکیزگی کی حالت میں پہننے ہیں، پھرآپ نے ان پر مسح کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment