Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:21,TotalNo:4672


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اس شخص کا سب سے بہتر ہونے کا بیان جوقرآن شریف سیکھے یا کسی کوسکھائے۔
حدیث نمبر
4672
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا لِي فِي النِّسَائِ مِنْ حَاجَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ زَوِّجْنِيهَا قَالَ أَعْطِهَا ثَوْبًا قَالَ لَا أَجِدُ قَالَ أَعْطِهَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَاعْتَلَّ لَهُ فَقَالَ مَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ کَذَا وَکَذَا قَالَ فَقَدْ زَوَّجْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
عمربن عون، حماد، ابوحازم، سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے آکر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا یا حضرت! میں نے اپنا نفس ﷲ اور اس کے رسول کو بخش دیا، حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے عورت کی ضرورت نہیں، ایک صحابی نے عرض کیا، یا رسول ﷲ! اس کا نکاح مجھے سے کردیجئے، آپ نے فرمایا کہ اسے ایک جوڑادے دو، اس نے کہا میرے پاس کپڑے نہیں ہیں، آپ نے فرمایا کچھ تو اسے دے دو، کیا لوہے کی انگوٹھی بھی تمہارے پاس نہیں، وہ بیچارہ بہت رنجیدہ ہوا، آپ نے فرمایا تو نے کچھ قرآن پڑھا ہے، اس نے کہا میں نے فلاں فلاں سورت پڑھی ہے، آپ نے فرمایا میں نے اس کا تجھ سے قرآن خوانی کی وجہ سے نکاح کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment