کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
بعوض تعلیم قرآن نکاح کرنے اور بغیر ادائے مہر شادی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4785
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ يَقُولُ إِنِّي لَفِي الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ قَامَتْ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَکَ فَرَ فِيهَا رَأْيَکَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَکَ فَرَ فِيهَا رَأْيَکَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتْ الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَکَ فَرَ فِيهَا رَأْيَکَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْکِحْنِيهَا قَالَ هَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَيْئٍ قَالَ لَا قَالَ اذْهَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَذَهَبَ فَطَلَبَ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ هَلْ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئٌ قَالَ مَعِي سُورَةُ کَذَا وَسُورَةُ کَذَا قَالَ اذْهَبْ فَقَدْ أَنْکَحْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، ابوحازم، سہل بن سعدساعدی کہتے کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس دوسرے لوگوں کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ ایک عورت نے کھڑے ہوکر عرض کیا یا رسول ﷲ! میں نے اپنا نفس آپ کو دے دیا، آپ اپنے دل میں مشورہ کرلیں، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے سکوت اختیار فرمایا، اس نے پھر کھڑے ہوکر عرض کیا، یا رسول ﷲ! میں نے اپنا نفس آپ کودے دیا، آپ جو چاہیں کریں، آپ پھر بھی خاموش رہے، تیسری بار عورت نے پھر عرض کیا کہ میں نے اپنا نفس آپ کو دے دیا، آپ جو چاہیں کریں، پھر ایک شخص نے کھڑے ہوکر عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! اس کا مجھ سے نکاح کر دیجئے، آپ نے فرمایا تیرے پاس کچھ مال بھی ہے؟ وہ بولا نہیں، آپ نے فرمایا جاؤ اگر لوہے کہ انگوٹھی مل جائے تو تلاش کر لاؤ، اس نے جاکر تلاش کیا اور آکر کہا مجھے کچھ نہ ملا اور نہ لوہے کی انگوٹھی پائی، آپ نے پوچھا کیا تجھے کچھ قرآن یادہے، وہ بولا مجھے فلاں فلاں سورت یاد ہے، آپ نے فرمایا جا میں نے اس کا نکاح تجھ سے نکاح قرآن یاد کرنے کی وجہ کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment