کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ان لوگوں کے لئے جو ا پنی بیویوں سے ایلاء کرتے ہیں، چار ماہ تک انتظار کرنا ہے۔
حدیث نمبر
4918
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ آلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَکَانَتْ انْفَکَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
اسماعیل بن ابی اویس، برادراسماعیل، سلیمان، حمید طویل، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کا قول منقول ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی، اس وقت آپ کے پاؤں میں موچ آگئی تھی، آپ انتیس دن تک اپنے بالاخانہ میں مقیم رہے، پھر اترے تو لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے ایک ماہ کی قسم کھائی تھی، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment