Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:266,TotalNo:4917


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
مشرک یانصرانی عورت ذمی یا حربی کے نکاح میں ہواور وہ مسلمان ہوجائے۔
حدیث نمبر
4917
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَتْ الْمُؤْمِنَاتُ إِذَا هَاجَرْنَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْتَحِنُهُنَّ بِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَی يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَائَکُمْ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَنْ أَقَرَّ بِهَذَا الشَّرْطِ مِنْ الْمُؤْمِنَاتِ فَقَدْ أَقَرَّ بِالْمِحْنَةِ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقْرَرْنَ بِذَلِکَ مِنْ قَوْلِهِنَّ قَالَ لَهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْطَلِقْنَ فَقَدْ بَايَعْتُکُنَّ لَا وَاللَّهِ مَا مَسَّتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ غَيْرَ أَنَّهُ بَايَعَهُنَّ بِالْکَلَامِ وَاللَّهِ مَا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی النِّسَائِ إِلَّا بِمَا أَمَرَهُ اللَّهُ يَقُولُ لَهُنَّ إِذَا أَخَذَ عَلَيْهِنَّ قَدْ بَايَعْتُکُنَّ کَلَامًا
ابن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب (دوسری سند) ابراہیم بن منذر، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مومن عورتیں جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں ہجرت کر کے آتیں تھیں تو ﷲ تعالی کے اس قول کی بناء پر ان کا امتحان لیا کرتے تھے کہ جب مومن عورتیں تمہارے پاس آئیں تو ان کا امتحان لیا کرو آخر آیت تک، حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ مومن عورتوں میں سے جواس کا اقرار کرلیتیں تو وہ اس آزمائش میں پوری سمجھی جاتیں تو نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم ان سے کہتے کہ جاؤ میں تم لوگوں سے بیعت لے چکا خدا کی قسم کبھی بھی رسول ﷲ صلی الله علیه وسلم کا ہاتھ کسی عورت کے ہاتھ سے مس نہیں ہوا بجز اس کے کہ ان سے صرف گفتگو کے ذریعہ بیعت لی، قسم ہے خدا کی کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے کسی عورت کا ہاتھ نہیں پکڑا مگرجس کا ﷲ نے آپ کو حکم دیا جب آپ ان سے بیعت لیتے تھے تو فرما دیتے کہ میں نے تم سے بیعت لی ہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment