صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے کچی اور پکی کھجور کے ملانے کو جب وہ نشہ آور ہوجائے، جائز نہیں سمجھا۔
حدیث نمبر
5211
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنِّي لَأَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ وَأَبَا دُجَانَةَ وَسُهَيْلَ بْنَ الْبَيْضَائِ خَلِيطَ بُسْرٍ وَتَمْرٍ إِذْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَذَفْتُهَا وَأَنَا سَاقِيهِمْ وَأَصْغَرُهُمْ وَإِنَّا نَعُدُّهَا يَوْمَئِذٍ الْخَمْرَ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ سَمِعَ أَنَسًا
مسلم، ہشام، قتادہ، انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں ابوطلحہ، ابودجانہ اور سہیل بن بیضاء کو کچی اور پکی کھجورکی ملی ہوئی شراب پلارہا تھا، عین اس وقت شراب حرام کردی گئی، چناچہ میں نے اسے پھینک دیا اور میں ان کا ساقی اور کم عمر تھا، اور اس دن میں نے ہی ان لوگوں کے لئے شراب بنائی تھی، عمروبن حارث نے کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا کہ انہوں نے انس رضی ﷲ عنہ سے سنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment