Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:99,TotalNo:4750


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
کسی شخص کا اپنی بیوی کی بھتیجی یا بھانجی سے نکاہ نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4750
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي قَبِيصَةُ بْنُ ذُؤَيْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُنْکَحَ الْمَرْأَةُ عَلَی عَمَّتِهَا وَالْمَرْأَةُ وَخَالَتُهَا فَنُرَی خَالَةَ أَبِيهَا بِتِلْکَ الْمَنْزِلَةِ لِأَنَّ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ حَرِّمُوا مِنْ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ
عبدان، عبد ﷲ ، یونس، زہری، قبیصہ بن ذویب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے پھوپھی پر اس کی بھتیجی سے اور خالہ پر اس کی بھانجی سے نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے، (زہری کہتے ہیں) ہم عورت کے باپ کی خالہ کا بھی یہی حکم سمجھتے ہیں، کیوں کہ عروہ نے مجھ سے روایت کی ہے، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ جو رشتے نسب سے حرام ہیں وہی دودھ پینے سے حرام ہوجاتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment