Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:101,TotalNo:4752


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
کسی شخص کا اپنی بیوی کی بھتیجی یا بھانجی سے نکاہ نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4752
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَتْ خَوْلَةُ بِنْتُ حَکِيمٍ مِنْ اللَّائِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَمَا تَسْتَحِي الْمَرْأَةُ أَنْ تَهَبَ نَفْسَهَا لِلرَّجُلِ فَلَمَّا نَزَلَتْ تُرْجِئُ مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَرَی رَبَّکَ إِلَّا يُسَارِعُ فِي هَوَاکَ رَوَاهُ أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَعَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ يَزِيدُ بَعْضُهُمْ عَلَی بَعْضٍ
محمد بن سلام، ابن فضیل، ہشام، عروہ کہتے ہیں کہ خولہ دختر حکیم ان عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے اپنا نفس آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کو ہبہ کردیا تھا، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہنے لگیں کہ عورت کو اپنا نفس ہبہ کرتے ہوئے شرم نہیں آتی، پھر جب (تُرْجِئُ مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ) والی آیت نازل ہوئی، تو میں نے کہا یا رسول ﷲ! میں آپ کے رب کو دیکھتی ہوں کہ وہ آپ کی مرضی کے مطابق حکم بھیجتا ہے، اس حدیث کو ابوسعید موئدب، محمد بن بشراور عبدہ نے ہشام کے والد کے ذریعہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کیا، ایک نے دوسرے سے کم وبیش بھی بیان کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment