کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کھانے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو کہ پیالے میں چاروں طرف ڈھونڈے، جب کہ اس کے ساتھی کو ناگوار نہ گذرے۔
حدیث نمبر
4996
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنَسٌ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّائَ مِنْ حَوَالَيْ الْقَصْعَةِ قَالَ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّائَ مِنْ يَوْمِئِذٍ
قتیبہ، مالک، اسحاق بن عبد ﷲ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک درزی نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے لئے کھانا تیارکیا اور آپ کی دعوت کی، انس رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ میں بھی آپ کے ساتھ گیا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم پیالہ کے چاروں طرف کدو تلاش کرکے نکال رہے ہیں، اسی دن سے میں بھی کدو پسند کرنے لگا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment