کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمان کہ مرد عورتوں پر قائم رہنے والے ہیں۔
حدیث نمبر
4836
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا وَقَعَدَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ فَنَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ آلَيْتَ عَلَی شَهْرٍ قَالَ إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
خالدبن مخلد، سلیمان، حمید، حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک ماہ تک علیحدہ رہنے کی قسم کھائی تھی، اور ایک کوٹھڑی میں بیٹھ گئے، انتیسویں دن رات (بیویوں کے پاس) تشریف لے گئے کسی نے کہا یا رسول ﷲ! آپ نے تو ایک ماہ تک قسم کھائی تھی، آپ نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment