کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
عورت کا اپنے شوہر کے گھر کے محافظ ہونے کا بیان
حدیث نمبر
4835
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْأَمِيرُ رَاعٍ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَی أَهْلِ بَيْتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَی بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ فَکُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
عبدان، عبد ﷲ، موسی بن عقبہ، نافع بن عمر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم سب نگہبان ہو اور تم سب سے اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا اور امیر نگہبان ہے اور مرد اپنے گھر والوں کا نگہبان ہے، عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں کی نگہبان ہے (مختصریہ کہ) تم سب نگہبان ہو اور سب سے رعیت کا سوال ہوگا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment