کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
غیرت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4859
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَی أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتْ الَّتِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهَا يَدَ الْخَادِمِ فَسَقَطَتْ الصَّحْفَةُ فَانْفَلَقَتْ فَجَمَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِلَقَ الصَّحْفَةِ ثُمَّ جَعَلَ يَجْمَعُ فِيهَا الطَّعَامَ الَّذِي کَانَ فِي الصَّحْفَةِ وَيَقُولُ غَارَتْ أُمُّکُمْ ثُمَّ حَبَسَ الْخَادِمَ حَتَّی أُتِيَ بِصَحْفَةٍ مِنْ عِنْدِ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا فَدَفَعَ الصَّحْفَةَ الصَّحِيحَةَ إِلَی الَّتِي کُسِرَتْ صَحْفَتُهَا وَأَمْسَکَ الْمَکْسُورَةَ فِي بَيْتِ الَّتِي کَسَرَتْ
علی، ابن علیہ، حمید طویل، انس رضی ﷲ عنہ (بن مالک) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی کے پاس تھے کہ آپ کی کسی دوسری بیوی نے ایک رکابی میں کھانا بھیجا، جس بیوی کے گھر میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف فرماتھے اس نے غلام کے ہاتھ پر ہاتھ ماراجس سے رکابی گرکرٹوٹ گئی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کے ٹکڑے جمع کئے، پھراس میں جو کچھ کھانا تھا اسے سمیٹتے جاتے اور یہ کہتے جاتے کہ تمھاری ماں (ہاجرہ) نے بھی ایسی ہی غیرت کی تھی، پھرآپ نے خادم کو ٹھہرا لیا اور اس بیوی سے جس کے گھر میں آپ تھے دوسری رکابی منگوا کراس کو دی جس کی رکابی ٹوٹی تھی اور ٹوٹی ہوئی رکابی انکے گھر میں رکھ دی جنھوں نے توڑی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment