صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت ابوبردہ سےفرمانا۔
حدیث نمبر
5170
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ ذَبَحَ أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْدِلْهَا قَالَ لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا جَذَعَةٌ قَالَ شُعْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ قَالَ اجْعَلْهَا مَکَانَهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ وَقَالَ حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَنَاقٌ جَذَعَةٌ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، سلمہ، ابوجحیفہ، براء کہتے ہیں کہ ابوبردہ نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا تو ان سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے عوض دوسرا کرلو، انہوں نے عرض کیا کہ میرے پاس صرف چھ ماہ کا ایک بکری کا بچہ ہے، شعبہ کا خیال ہے کہ شاید یہ بھی کہا کہ وہ ایک سالہ بکری کے بچے سے بھی اچھاہے، آپ نے فرمایا کہ اس کی جگہ اس کو (قربانی) کردو، اور تمہارے بعد کسی کیلئے جائز نہیں ہوگا اور حاتم بن دردان نے ایوب سے انہوں نے محمد سے انہوں نے انس رضی ﷲ عنہ سے وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے عناق جذعۃ فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment