صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
اوراللہ تعالی کا قول کہ شراب، جوا، بت اور پانسے۔
حدیث نمبر
5188
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا لَا يُحَدِّثُکُمْ بِهِ غَيْرِي قَالَ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَظْهَرَ الْجَهْلُ وَيَقِلَّ الْعِلْمُ وَيَظْهَرَ الزِّنَا وَتُشْرَبَ الْخَمْرُ وَيَقِلَّ الرِّجَالُ وَيَکْثُرَ النِّسَائُ حَتَّی يَکُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً قَيِّمُهُنَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادۃ، انس کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ سے ایسی حدیث سنی ہے جو میرے علاوہ کوئی شخص تم سے بیان نہیں کرے گا آپ نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے یہ ہے کہ جہالت غالب ہوگی، علم کم ہوجائے گا، زنازیادہ ہونے لگے گا اور شراب پی جائے گی، مرد کم ہو جائیں گے عورتیں اتنی زیادہ ہو جائیں گی کہ پچاس عورتوں کا نگران ایک مرد ہو گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment