صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
اوراللہ تعالی کا قول کہ شراب، جوا، بت اور پانسے۔
حدیث نمبر
5189
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَابْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولَانِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ يُحَدِّثُهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ثُمَّ يَقُولُ کَانَ أَبُو بَکْرٍ يُلْحِقُ مَعَهُنَّ وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ أَبْصَارَهُمْ فِيهَا حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ
احمدبن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبد الرحمن اور ابن مسیب دونوں حضرت ابوہریرۃ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زنا کرنے والا زنا نہیں کرتا ہے اس حال میں کہ وہ مو من ہو اور شراب پینے والا شراب نہیں پیتا، اس حال میں کہ وہ مو من ہو اور چوری کرنے والا چوری نہیں کرتا اس حال میں کہ وہ مو من ہو، ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھ سے عبد الملک بن ابی بکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام نے بیان کیا کہ ابوبکر اس کو ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے تھے پھر کہتے تھے ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اس کے ساتھ اتنا اور ملاتے تھے کہ مو من ہو نے کی حالت میں اس طرح دن دہاڑے ڈاکہ نہیں ڈالتا ہے کہ لوگ اس کو ڈاکہ ڈالتے ہوئے دیکھ رہے ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment