صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
شراب شہد کی (بھی) ہوتی ہے۔
حدیث نمبر
5197
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْبِتْعِ وَهُوَ نَبِيذُ الْعَسَلِ وَکَانَ أَهْلُ الْيَمَنِ يَشْرَبُونَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَهُوَ حَرَامٌ وَعَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ وَکَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُلْحِقُ مَعَهَا الْحَنْتَمَ وَالنَّقِيرَ
ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے تبع یعنی شہد کی شراب کے متعلق پوچھا گیا اور یمن کے باشندے اس کو پیتے تھے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہرپینے کی چیز جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے اورزہری حضرت انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم دباء اور نہ ہی مزفت میں نبیذ بنایا کرواور حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اس کے ساتھ حنتم اور نقیر کو بھی ملا کر بیان کرتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment