صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قبا اور ریشمی فروج کا بیان۔
حدیث نمبر
5399
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا کَالْکَارِهِ لَهُ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ عَنْ اللَّيْثِ وَقَالَ غَيْرُهُ فَرُّوجٌ حَرِيرٌ
قتیبہ بن سعید، لیث، یزید بن ابی حبیب، ابوالخیر، عقبہ بن عامر کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو ریشمی فروج (قبا) ہدیہ میں پیش کی گئی، آپ نے اسے زیب تن فرمایا اور اسی حال میں نماز پڑھی، پھر نماز سے فارغ ہوئے تو اس طرح سختی سے اتار پھینکا گویا کہ اس کو ناپسند فرما رہے ہوں، پھر فرمایایہ متقیوں کے لئے مناسب نہیں ہے، عبدﷲ بن یوسف نے لیث سے اس کی متابعت میں روایت کی اور دوسرے لوگوں نے فروج حریر کا لفظ روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment