صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قبا اور ریشمی فروج کا بیان۔
حدیث نمبر
5398
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَيِّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَائٌ مِنْهَا فَقَالَ خَبَأْتُ هَذَا لَکَ قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن ابی ملیکہ، مسور بن مخرمہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے چند قبائیں تقسیم کیں، لیکن مخرمہ کو کچھ نہیں دیا، تو مخرمہ نے کہا اے بیٹے! میرے ساتھ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں چل، میں ان کے ساتھ روانہ ہوا (جب وہاں پہنچے) تو انہوں نے کہا اندر جا اور میرے لئے (قبا) مانگ، میں گیا اور ان کے لئے مانگا، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ان کے پاس باہر تشریف لے آئے، اس حال میں کہ انہیں قبا میں سے ایک قبا آپ لئے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا کہ میں نے یہ تیرے لئے چھپا رکھی تھی، آپ نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا مخرمہ راضی ہوا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment