صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
چادروں اور کمبلوں کے اوڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
5413
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهُ لَهَا أَعْلَامٌ فَنَظَرَ إِلَی أَعْلَامِهَا نَظْرَةً فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَی أَبِي جَهْمٍ فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آنِفًا عَنْ صَلَاتِي وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ أَبِي جَهْمِ بْنِ حُذَيْفَةَ بْنِ غَانِمٍ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ کَعْبٍ
موسی بن اسماعیل، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، عروہ، عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایسی چادر اوڑھ کر نماز پڑھی جس پر نقش ونگار تھے، جب ان پر نظر پڑی تو سلام پھیر کرفرمایا کہ میری اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اس نے مجھے ابھی اس نماز میں غافل کردیا ہے اور میرے پاس ابوجہم بن حذیفہ بن غانم کی جوبنی عدی بن کعب سے ہے اس کی انبجانی چادر لے آؤ-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment