Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:774,TotalNo:5425

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
ریشم کا پہننا اور مردوں کے لئے اس کا بچھانا اور وہ مقدار جوجائز ہے
حدیث نمبر
5425
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ کَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا هَکَذَا وَصَفَّ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِصْبَعَيْهِ وَرَفَعَ زُهَيْرٌ الْوُسْطَی وَالسَّبَّابَةَ
احمد بن یونس، زہیر، عاصم، ابوعثمان کہتے ہیں کہ میرے پاس آذر بائیجان میں حضرت عمر نے ایک خط لکھ بھیجا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے مگر اس قدر (جائزہے) کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے بتایا، اور زبیرنے وسطی اور سبابہ اٹھا کر بیان کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment