صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ کچی اور پکی کھجوروں سے بنتی تھی
حدیث نمبر
5193
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ أَسْقِي أَبَا عُبَيْدَةَ وَأَبَا طَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ مِنْ فَضِيخِ زَهْوٍ وَتَمْرٍ فَجَائَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ قُمْ يَا أَنَسُ فَأَهْرِقْهَا فَأَهْرَقْتُهَا
اسمعیل بن عبدﷲ ، مالک بن انس، اسحق بن عبدﷲ بن ابی طلحہ، انس بن مالک کہتے ہیں کہ میں ابوعبیدہ، ابوطلحہ اور ابی بن کعب کو کچی اور پکی کھجوروں کی شراب پلارہا تھا ان لوگوں کے پاس ایک آنیوالا آیا اور کہا کہ شراب حرام کردی گئی ہے، ابوطلحہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اے انس! کھڑے ہوجاؤ! اور اس کو بہادو! چناچہ میں نے اسکو بہا دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment