صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
دھاری دار کناری دار چادروں اور شملہ کا بیان۔
حدیث نمبر
5408
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي زُمْرَةٌ هِيَ سَبْعُونَ أَلْفًا تُضِيئُ وُجُوهُهُمْ إِضَائَةَ الْقَمَرِ فَقَامَ عُکَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيُّ يَرْفَعُ نَمِرَةً عَلَيْهِ قَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَقَالَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ سَبَقَکَ عُکَاشَةُ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سعیدبن مسیب، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری امت میں سے ستر ہزار کی ایک جماعت ہوگی، جوجنت میں (بغیرحساب کے) داخل ہوگی، ان کے چہرے چاند کی طرح درخشاں ہوں گے، عکاشہ بن محصن اسدی اپنی چادر کو اٹھا کر کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول ﷲ! میرے لئے دعا کیجئے کہ میں ان لوگوں میں شامل ہوجاؤں ، تو آپ نے فرمایا اے ﷲ! اس کو ان لوگوں میں شامل کر، پھرایک انصاری صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میرے لئے بھی دعا کیجئے کہ میں ان لوگوں میں سے ہو جاؤں ، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عکاشہ تم سے بازی لے گیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment