Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:532,TotalNo:5183

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
قربانی کا گوشت کس قدر کھایا جائے اور کس قدر جمع کیا جاسکتا ہے
حدیث نمبر
5183
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ الضَّحِيَّةُ کُنَّا نُمَلِّحُ مِنْهُ فَنَقْدَمُ بِهِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَا تَأْکُلُوا إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيْسَتْ بِعَزِيمَةٍ وَلَکِنْ أَرَادَ أَنْ يُطْعِمَ مِنْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
اسماعیل بن عبد ﷲ ، برادراسمعیل، سلمان، یحیی بن سعید، عمرہ بنت عبد الرحمن حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ ہم لوگ قربانی کے گوشت میں نمک لگا کر رکھ لیتے تھے پھر اس میں سے کچھ نبی کی خدمت میں لاتے تھے آپ فرماتے کہ تین دن ہی کھایا کرولیکن یہ تاکیدی حکم نہ تھا بلکہ آپ کا مقصد یہ تھا کہ ہم اس میں سے لوگوں کو کھلائیں اور ﷲ تعالی زیادہ جاننے والاہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment