صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اپنا ازار گھسیٹ کربغیر تکبر کے چلے۔
حدیث نمبر
5381
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَائَ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو بَکْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِکَ مِنْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَائَ
احمد بن یونس، زبیر، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبد ﷲ اپنے والد (عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنا کپڑاپہن کر غرور کے ساتھ چلے تو ﷲ تعالیٰ اسکی طرف قیامت کے دن نظر نہیں فرمائے گا، حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم میرا تہہ بند ایک طرف لٹکا ہوا ہوتا ہے یا اس میں گرہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان میں سے نہیں ہو جوغرورکے سبب سے ایسا کرتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment