صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
دودھ پینے کا بیان۔
حدیث نمبر
5215
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ سَمِعَ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَيْرًا مَوْلَی أُمِّ الْفَضْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ شَکَّ النَّاسُ فِي صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِإِنَائٍ فِيهِ لَبَنٌ فَشَرِبَ فَکَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ شَکَّ النَّاسُ فِي صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ أُمُّ الْفَضْلِ فَإِذَا وُقِّفَ عَلَيْهِ قَالَ هُوَ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ
حمیدی، سفیان، سالم، ابوالنصر، عمیرام الفضل کے مولی، ام فضل کہتی ہیں کہ عرفہ کے دن لوگوں کو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے روزے کے متعلق شک ہواتومیں نے آپ کے پاس ایک برتن بھیجا جس میں دودھ تھا، تو آپ نے اس کو پی لیا اور سفیان اکثر کہا کرتے تھے کہ لوگوں کو عرفہ کے دن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے متعلق شک ہواتو آپ کی خدمت میں ام فضل نے دودھ بھیج دیا، انہوں نے اس کو موقوفا روایت کیا (جب ان سے پوچھاگیا (تو کہا کہ ام فضل سے مرفوعا روایت ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment