صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
شراب باذق اور ان لوگوں کا بیان جنہوں نے ہر نشہ پیدا کرنے والی چیز سے منع کیا۔
حدیث نمبر
5209
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ الْبَاذَقِ فَقَالَ سَبَقَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَاذَقَ فَمَا أَسْکَرَ فَهُوَ حَرَامٌ قَالَ الشَّرَابُ الْحَلَالُ الطَّيِّبُ قَالَ لَيْسَ بَعْدَ الْحَلَالِ الطَّيِّبِ إِلَّا الْحَرَامُ الْخَبِيثُ
محمد بن کثیر، سفیان، ابوالجویریہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے باذق (شراب) کے بارے میں پوچھا کہ باذق کو پہلے ہی نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم حرام فرما چکے ہیں، اس لئے جوچیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے، میں نے کہا کہ شراب جوحلال طیب ہے، انہوں نے فرمایا کہ حلال طیب کے بعد حرام خبیث ہی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment