کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
مومن کا اپنے گنا ہ پر پردہ ڈالنا
حدیث نمبر
5659
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ کَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي النَّجْوَی قَالَ يَدْنُو أَحَدُکُمْ مِنْ رَبِّهِ حَتَّی يَضَعَ کَنَفَهُ عَلَيْهِ فَيَقُولُ عَمِلْتَ کَذَا وَکَذَا فَيَقُولُ نَعَمْ وَيَقُولُ عَمِلْتَ کَذَا وَکَذَا فَيَقُولُ نَعَمْ فَيُقَرِّرُهُ ثُمَّ يَقُولُ إِنِّي سَتَرْتُ عَلَيْکَ فِي الدُّنْيَا فَأَنَا أَغْفِرُهَا لَکَ الْيَوْمَ
مسدد، ابوعوانہ، قتادہ، صفوان بن محرز سے روایت کرتے ہیں ایک آدمی نے ابن عمر سے پوچھا کہ تم نے سرگوشی کے متعلق نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے کس طرح سنا ہے انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ایک شخص اپنے رب سے قریب ہوگا یہاح تک کہ اپنا ہاتھ اس پر رکھ کر فرمائے گا کہ تو نے فلاں فلاں کام کئے تھے وہ عرض کرے گا جی ہاں اس سے اقرار کرائے گا پھر فرما ائے گا کہ میں نے دنیا میں تیرے گناہ پر پردہ ڈالا آج میں تم کو بخش دیتا ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment