Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1009,TotalNo:5660


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
تکبر کا بیان۔
حدیث نمبر
5660
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ کُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَاعِفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللَّهِ لَأَبَرَّهُ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِأَهْلِ النَّارِ کُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَکْبِرٍ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ إِنْ کَانَتْ الْأَمَةُ مِنْ إِمَائِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَتَأْخُذُ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَنْطَلِقُ بِهِ حَيْثُ شَائَتْ
محمد بن کیثر، سفیان، معبد بن خالد قیسی، حارثہ بن وہب، خزاعی، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ کیا میں تم کو جنت والے نہ بتلادوں؟ ہو ضعیف اور مسکین ہے جو ﷲ کی قسم کسی بات پر کھا تا ہے تو اللہ اس کو ضرور پورا کردیتا ہے اور کیا میں تمہیں دوزخ والے نہ بتلا دوں! وہ تمام سر کش اور اپنے کو بڑا سمجھنے والے لوگ ہیں اور محمد بن عیسی نے کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا کہ ہم سے حمید طویل نے انہوں نے انس بن مالک سے روایت کی انہوں نے بیان کیا کہ مدینہ والوں میں ایک لونڈی تھی جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی اور جہاں چاہتی لے جا تی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment