Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1275,TotalNo:5926


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب

حدیث نمبر
5926
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ فِي رِجَالٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ صَحِيحٌ لَنْ يُقْبَضَ نَبِيٌّ قَطُّ حَتَّی يَرَی مَقْعَدَهُ مِنْ الْجَنَّةِ ثُمَّ يُخَيَّرُ فَلَمَّا نَزَلَ بِهِ وَرَأْسُهُ عَلَی فَخِذِي غُشِيَ عَلَيْهِ سَاعَةً ثُمَّ أَفَاقَ فَأَشْخَصَ بَصَرَهُ إِلَی السَّقْفِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَی قُلْتُ إِذًا لَا يَخْتَارُنَا وَعَلِمْتُ أَنَّهُ الْحَدِيثُ الَّذِي کَانَ يُحَدِّثُنَا وَهُوَ صَحِيحٌ قَالَتْ فَکَانَتْ تِلْکَ آخِرَ کَلِمَةٍ تَکَلَّمَ بِهَا اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَی
سعیدبن عفیر، لیث عقیل، ابن شہاب، سعید بن مسیب اور عروہ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا، کہ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنی تندرستی کی حالت میں فرمایا کرتے تھے، کہ ہر نبی کو وفات سے پہلے اس کا مقام جنت میں دکھلایا جاتا ہے، پھر اختیار دیا جاتا ہے چناچہ جب آنحضرت و کی وفات ہوئی ہے، تو اس وقت آپ کا سر میری ران پر تھا، تھوڑی دیر آپ پر غشی طاری رہی، پھر افاقہ ہوا، تو آپ نے اپنی نگاہ چھت کی طرف اٹھالی پھر ﴿اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَی﴾ فرمایا، میں نے کہا، کہ آپ تندرستی کی حالت میں جو بیان فرماتے تھے وہ سچ تھا، حضرت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ آپ کے منہ سے آخری الفاظ جو نکلے وہ یہی تھے یعنی اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment