Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1339,TotalNo:5990


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ تم دنیامیں اس طرح رہوگویامسافر یاراستہ طے کرنے والے ہو۔
حدیث نمبر
5990
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو المُنْذِرِ الطُّفَاوِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ قَالَ حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْکِبِي فَقَالَ کُنْ فِي الدُّنْيَا کَأَنَّکَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ إِذَا أَمْسَيْتَ فَلَا تَنْتَظِرْ الصَّبَاحَ وَإِذَا أَصْبَحْتَ فَلَا تَنْتَظِرْ الْمَسَائَ وَخُذْ مِنْ صِحَّتِکَ لِمَرَضِکَ وَمِنْ حَيَاتِکَ لِمَوْتِکَ
علی بن عبد ﷲ ، محمد بن عبدالرحمن، ابوالمنذر طفاوی، سلیمان، اعمش، مجاہد، عبد ﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ نے میرا مونڈھا پکڑ کر فرمایا کہ تم دنیا میں اس طرح رہو گویا تم مسافر ہو یا راستہ طے کرنے والے ہو اور ابن عمرکہتے ہیں کہ جب شام ہوجائے تو صبح کا انتظار نہ کرو، اور جب صبح ہوجائے تو شام کا انتظار نہ کرو اور اپنی صحت کے اوقات سے اپنی مرض کے اوقات کے لیے حصہ لے لے اور اپنی حیات کے وقت سے اپنی موت کیلیے کچھ حصہ لے لے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment