کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
نماز میں دعا پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5905
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِّمْنِي دُعَائً أَدْعُو بِهِ فِي صَلَاتِي قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا کَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِي إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ إِنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، یزید، ابوالخیر عبد ﷲ بن عمرو، حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے دعا سکھلا دیجئے، جو میں اپنی نماز میں پڑھا کروں، آپ نے فرمایا کہ ﴿اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا کَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِي إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴾ پڑھا کرو، اور عمر نے و اسطہ یزید ابوالخیر سے روایت کیا، کہ انہوں نے عبد ﷲ بن عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment