Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1327,TotalNo:5978


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
آمین کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5978
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَاهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا فَإِنَّ الْمَلَائِکَةَ تُؤَمِّنُ فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلَائِکَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، سمی، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے یہ کلمات کہے کہ ﷲ کے علاوہ کوئی خدا نہیں، ملک ﷲ ہی کا ہے اور اسی کے لا ئق ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے، ایک دن میں سو بار پڑھا تو اس کو دس غلام (کے آزاد کرنے) کا ثواب ملے گا، اور سو گناہ اس کے مٹا دیئے جاتے ہیں اور اس دن شام ہونے تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے، اور اس سے کوئی آدمی افضل نہ ہو گا، مگر وہ شخص جو اس سے زیادہ بڑھے، عبد ﷲ بن محمد نے بواسطہ عبدالملک بن عمرو عمر بن ابی زائدہ م ابواسحا ق، عمرو بن میمون سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ جس نے (لا الہ الا ﷲ وحدہ الخ) دس بار پڑھا تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو اولاد اسماعیل (علیہ السلام) سے دس غلاموں کو آزاد کرے، عمر بن ابی زائدہ، بواسطہ عبد ﷲ بن ابی السفر، شعبی، ربیع بن خثیم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں، شعبی کا بیان ہے کہ میں نے ربیع سے پوچھا کہ تم نے کسی سے اس کو سنا ہے انہوں نے کہا ابن ابی لیلیٰ سے، میں ابن ابی لیلیٰ کے پاس آیا، اور پوچھا کہ تم نے کس سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ابوایوب انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے جو اس کو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں، اور موسیٰ بواسطہ وہیب، داؤد، عامر، عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ، ابوابوب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور اسماعیل نے بواسطہ شعبی ربیع سے سن کا قول نقل کیا، آکم بواسطہ شعبہ، عبدالملک بن میسر ہ، ہلال بن یساف، ربیع بن خثیم و عمر وبن میمون، حضرت ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے ان کا قول نقل کرتے ہیں، اعمش و حصین، ہلال سے انہوں نے ربیع سے، انہوں نے عبد ﷲ سے ان کا قول نقل کیا، اور ابومحمد حضرمی، بواسطہ ابوایوب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment