کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
حدیث نمبر
5977
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ الْيَهُودَ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْکَ قَالَ وَعَلَيْکُمْ فَقَالَتْ عَائِشَةُ السَّامُ عَلَيْکُمْ وَلَعَنَکُمْ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْکُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْلًا يَا عَائِشَةُ عَلَيْکِ بِالرِّفْقِ وَإِيَّاکِ وَالْعُنْفَ أَوْ الْفُحْشَ قَالَتْ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ وَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ
قتیبہ بن سعید، عبدالوہاب، ایوب، ابن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ یہود نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور کہا السَّامُ عَلَيْکَ آپ نے فرمایا وَعَلَيْکُمْ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا السَّامُ عَلَيْکُمْ وَلَعَنَکُمْ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْکُمْ (تم پر ہلاکت ہو اور ﷲ تم پر لعنت کرے اور تم پر اپنا غضب نازل کرے) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اے عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا اس کو چھوڑو بھی نرمی اختیار کرو، اور سختی سے بچو فرمایا، بدگوئی سے بچو، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا، کیا آپ نے نہیں سنا، جوان لوگوں نے کہا؟ آپ نے فرمایا کہ کیا تم نے نہیں سنا جو میں نے جواب دیا، میری دعا ان کے حق میں مقبول ہوتی ہے لیکن ان کی دعا میرے حق میں مقبول نہیں ہوتی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment