کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اللہ تعالی کے احکام میں غضب اور سختی جائز ہے۔
حدیث نمبر
5694
حَدَّثَنَا يَسَرَةُ بْنُ صَفْوَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي الْبَيْتِ قِرَامٌ فِيهِ صُوَرٌ فَتَلَوَّنَ وَجْهُهُ ثُمَّ تَنَاوَلَ السِّتْرَ فَهَتَکَهُ وَقَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُصَوِّرُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ
یسرہ بن صفوان، ابراہیم، زہری، قاسم، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس آپ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اس وقت گھر پر ایک پردہ پڑا ہوا تھا، جس میں تصویریں تھیں، آپ کے چہرے کارنگ بدل گیا، پھر اس پردے کو لیا اور اس کو پھاڑ دیا، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو یہ تصویریں بناتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment