کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
گنا ہ اور قرض سے پنا ہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5946
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَی وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ عَنِّي خَطَايَايَ بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا کَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ کَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ
معلی بن اسد،وہیب،ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتی ہیں، کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے تھے، کہ اللھم انی اعوذبک الخیعنی اے ﷲ میں تیری پناہ مانگتا ہوں، سستی اور بڑھا پے اور گناہ اور قرض اور قبر کی آزما ئش سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے یا ﷲ تو مجھ سے میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھودے اور میرے دل کو گناہوں سے صاف کردے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو گند گی سے صاف کیا، اور میرے گناہوں کے درمیان ویسی ہی دوری کردے جیسی دوری تو نے مشرق و مغرب میں کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment