کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ تو فحش گوئی کی عادت تھی اور نہ قصداً فحش گوئی کرتے تھے
حدیث نمبر
5619
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ يَهُودَ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْکُمْ فَقَالَتْ عَائِشَةُ عَلَيْکُمْ وَلَعَنَکُمْ اللَّهُ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ قَالَ مَهْلًا يَا عَائِشَةُ عَلَيْکِ بِالرِّفْقِ وَإِيَّاکِ وَالْعُنْفَ وَالْفُحْشَ قَالَتْ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ وَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ
محمد بن سلام، عبدالوہاب، ایوب، عبد ﷲ بن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ یہود آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئے تو کہا السَّامُ عَلَيْکُمْ (تم پر ہلاکت ہو) حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے کہا کہ عَلَيْکُمْ وَلَعَنَکُمْ اللَّهُ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ (تم ہی پر ہلاکت ہو ﷲ تم پر لعنت کرے اور اپنا غضب نازل کرے) آپ نے فرمایا، عائشہ چھوڑ و بھی، نرمی اختیار کرو، کج خلقی اور فحش گوئی سے پرہیز کرو، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے عرض کیا، آپ نے سنا نہیں جو ان لوگوں نے کہا، آپ نے فرمایا کیا تم نے نہیں سنا جو میں نے جواب دیا میں نے ان پر وہی لوٹا دیا میری بات تو ان کے حق میں مقبول ہوجائے گی، لیکن ان کی بات میرے حق میں قبول نہ ہوگی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment