Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1004,TotalNo:5655


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اے ایمان والو!زیادہ بدگمانی سے بچو۔
حدیث نمبر
5655
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَکْذَبُ الْحَدِيثِ وَلَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَکُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم بدگمانی سے بچو اس لئے کہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے اور کسی کے عیوب کی جستجونہ کرو اور نہ اس کی ٹوہ میں لگے رہو اور (بیع میں) ایک دوسرے کو دھوکہ نہ دو اور نہ حسد کرو اور نہ بغض رکھو اور نہ کسی کی غیبت کرو اور ﷲ کے بندے بھائی بھائی ہوجاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment