کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طب کا بیان
باب
موت اور حیات کی دعا مانگنے کا بیان
حدیث نمبر
5929
حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ فَإِنْ کَانَ لَا بُدَّ مُتَمَنِّيًا لِلْمَوْتِ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا کَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا کَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي
ابن سلام، اسماعیل بن علیہ، عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص آنے والی تکلیف پر موت کی تمنا نہ کرے اور اگر اس کو موت کی تمنا کرنی ہی ہے تو اس کو کہنا چاہئے یا ﷲ! مجھے زندہ رکھ جب تک کہ زندہ رہنا میرے لئے بہتر ہو، اور مجھے اٹھا جب کہ میرا مرنا میرے لیے بہتر ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment