کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
مشر کین پر بدعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5969
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَائِ قَنَتَ اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ
معاز بن فضالہ، ہشام، یحییٰ، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب عشاء کی نماز میں آخری رکعت میں سمع ﷲ لمن حمدہ کہتے تو قنوت پڑھتے، اے ﷲ! عیاش بن ربیعہ کو نجات دے، یا ﷲ ولید بن ولید کو نجات دے، اے ﷲ سلمہ بن ہشام کو نجات دے، اے ﷲ کمزور مسلمانوں کو نجات دے، یا ﷲ اپنی گرفت کو مضر پر سخت کر، اے ﷲ ان (کافروں) کو یوسف علیہ السلام کی (قحط سالی) کی طرح قحط سالی میں مبتلا کردے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment