Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1324,TotalNo:5975


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب

حدیث نمبر
5975
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مُوسَی وَأَبِي بُرْدَةَ أَحْسِبُهُ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَدْعُو اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي هَزْلِي وَجِدِّي وَخَطَايَايَ وَعَمْدِي وَکُلُّ ذَلِکَ عِنْدِي
 محمد بن مثنی، عبیداللہ بن عبدالمجید، اسرائیل، ابو اسحاق ابن ابی موسیٰ اپنے والد (ابو موسیٰ) سے وہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے، اے میرے پروردگار میری خطا میری جہالت اور ہر کام میں میری زیادتی کو معاف فرما، کیونکہ آپ مجھ سے بہت زیادہ جانتے ہیں، اے ﷲ میری خطا میرے عمدا گناہ، میری جہالت اور فضول باتوں کو معاف فرما، کیو نکہ یہ سب میری جانب سے واقع ہوئی ہیں- اے ﷲ میرے اگلے پچھلے پوشیدہ اور اعلانیہ گناہ معاف فرما کیونکہ آپ ہی اول اور آخر ہیں اور آپ ہر شے پر قادر ہیں، اور عبید ﷲ بن معاذ نے اپنے والد سے بواسطہ ابواسحاق، ابوبردہ بن ابی موسیٰ، حضرت ابوموسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا- آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے کہتے ہیں کہ آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے، اے ﷲ میری خطا، میری جہالت، لور میری زیادتی معاف فرما، کیونکہ آپ میرے گناہوں کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں- اے ﷲ میری فضول گوئی، میری کوشش، میری خطا اور میری ارادۃ غلطیاں معاف فرما، کیونکہ یہ سب میرے ساتھ ممکن ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment