کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
گالی گلوچ اور لعنت کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر
5637
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدٍ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَضِبَ أَحَدُهُمَا فَاشْتَدَّ غَضَبُهُ حَتَّی انْتَفَخَ وَجْهُهُ وَتَغَيَّرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ کَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ الرَّجُلُ فَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ فَقَالَ أَتُرَی بِي بَأْسٌ أَمَجْنُونٌ أَنَا اذْهَبْ
عمر بن حفص، حفص، اعمش، عدی بن ثابت، سلیمان بن صرد صحابی رسول کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک دوسرے کو گالی دی، ان میں ایک کو بہت زیادہ غصہ آ گیا یہاں تک کہ اس کا چہرہ پھول گیا اور رنگ بدل گیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ شخص اس کو کہتا تو اس کا غصہ جاتارہتا، تو ایک شخص نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا تو اس کو آپ نے بتایا اور کہا کہ تو شیطان سے ﷲ کی پناہ مانگ (اعوذباﷲ پڑھ) اس نے کہا کہ کیا تو مجھ سے کوئی برائی پاتا ہے، کیامیں دیوانہ ہوں؟ تو دور ہوجا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment