Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:985,TotalNo:5636


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
گالی گلوچ اور لعنت کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر
5636
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاکِ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَی مِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ فَهُوَ کَمَا قَالَ وَلَيْسَ عَلَی ابْنِ آدَمَ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِکُ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْئٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ لَعَنَ مُؤْمِنًا فَهُوَ کَقَتْلِهِ وَمَنْ قَذَفَ مُؤْمِنًا بِکُفْرٍ فَهُوَ کَقَتْلِهِ
محمد بن بشار، عثمان بن عمر، علی بن مبارک، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوقلابہ کہتے ہیں کہ ثابت بن ضحاک نے جو اصحاب شجرہ (درخت کے نیچے بیعت کرنے والوں) میں سے تھے، بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اسلام کے سوا کسی دوسری ملت کی قسم کھائے تو وہ ویساہے جیسا اس نے کہا اور جو چیز آدمی کے بس میں نہیں اس کے متعلق نذر کا پورا کرنا ضروری نہیں، اور جس نے کسی چیز کے ساتھ دنیامیں خود کشی کی تو اس کے ذریعے قیامت کے دن عذاب دیاجائے گا، اور جس نے مومن پر لعنت کی تو وہ اسکے قتل کرنے کی طرح ہے اور جس نے کسی مومن کو کفر سے متہم کیا تو وہ اس کے قتل کی طرح ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment