Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1213,TotalNo:5864


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
کسی جماعت کے پاس ملاقات کو جانے اور وہاں قیلولہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5864
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ کَانَتْ تَبْسُطُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِطَعًا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَی ذَلِکَ النِّطَعِ قَالَ فَإِذَا نَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَتْ مِنْ عَرَقِهِ وَشَعَرِهِ فَجَمَعَتْهُ فِي قَارُورَةٍ ثُمَّ جَمَعَتْهُ فِي سُکٍّ قَالَ فَلَمَّا حَضَرَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ الْوَفَاةُ أَوْصَی إِلَيَّ أَنْ يُجْعَلَ فِي حَنُوطِهِ مِنْ ذَلِکَ السُّکِّ قَالَ فَجُعِلَ فِي حَنُوطِهِ
قتیبھ بن سعید ، محمد بن عبداللہ انصاری، عبداللہ انصاری ، ثمامہ حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ام سلیم رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نبی کے لئے چمڑے کا فرش بچھایا کرتی تھیں، آپ ان کے پاس اس فرش پر قیلولہ فرماتے جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سو جاتے تو میں آپ کا پسینہ اور بال لے کر ایک شیشی میں جمع کرلیتا پھر میں اس کو خوشبو میں جمع کرتا، راوی کا بیان ہے کہ جب حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی وفات کا قریب آیا تو وصیت کی کہ اس خوشبو میں سے میرے حنوط میں ملا دینا چناچہ ان کے حنوط میں وہ ملائی گئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment