کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
زنا کرنے والوں کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر
6360
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَکَ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ مِنْ أَجْلِ أَنْ يَطْعَمَ مَعَکَ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِکَ قَالَ يَحْيَی وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِثْلَهُ قَالَ عَمْرٌو فَذَکَرْتُهُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَکَانَ حَدَّثَنَا عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ وَوَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ دَعْهُ دَعْهُ
عمرو بن علی، یحییٰ، سفیان، منصور وسلیمان، ابووائل، ابومیسرہ، عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کون سا گناہ سب سے بڑاہے؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تو کسی کو ﷲ کا شریک بنائے حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا، میں نے پوچھا پھر کون سا، آپ نے فرمایا یہ کہ تو اپنے بچے کو اس سبب سے قتل کرڈالے کہ تیرے ساتھ کھانا کھائے گا، میں نے پوچھا پھر کون سا، آپ نے فرمایا یہ کہ کوئی اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے، یحییٰ نے کہا کہ مجھ سے سفیان نے بواسطہ ابووائل حضرت عبد ﷲ کا قول نقل کیا ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور اسی طرح بیان کیاعروہ نے کہا کہ میں نے اس کو عبدالرحمن سے بیان کیا اور انہوں نے ہم سے بواسطہ سفیان، اعمش، منصور واصل، ابومیسرہ حدیث بیان کی تھی تو انہوں نے کہا کہ اسے چھوڑ دو اسے چھوڑ دو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment