کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
چھڑیوں اور جوتوں سے مارنے کا بیان
حدیث نمبر
6329
حَدَّثَنَا مَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْجُعَيْدِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ کُنَّا نُؤْتَی بِالشَّارِبِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِمْرَةِ أَبِي بَکْرٍ وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ فَنَقُومُ إِلَيْهِ بِأَيْدِينَا وَنِعَالِنَا وَأَرْدِيَتِنَا حَتَّی کَانَ آخِرُ إِمْرَةِ عُمَرَ فَجَلَدَ أَرْبَعِينَ حَتَّی إِذَا عَتَوْا وَفَسَقُوا جَلَدَ ثَمَانِينَ
مکی بن ابراہیم، جعید، یزید بن خصیفہ، سائب بن یزید سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اور حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت اور حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی ابتدائی خلافت کے زمانہ میں ہم لوگ شراب پینے والوں کو لاتے تو ہم لوگ ہاتھوں، جوتیوں، اور چادروں سے اسے مارتے، حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت کا آخری زمانہ آیا تو انہوں نے چالیس کوڑے مارے اور جب ان شرابیوں نے زیادہ سرکشی کی اور فسق کرنا شروع کیا تو انہوں نے اسی کوڑے لگوائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment