کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
چھڑیوں اور جوتوں سے مارنے کا بیان
حدیث نمبر
6328
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ سَمِعْتُ عُمَيْرَ بْنَ سَعِيدٍ النَّخَعِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا کُنْتُ لِأُقِيمَ حَدًّا عَلَی أَحَدٍ فَيَمُوتَ فَأَجِدَ فِي نَفْسِي إِلَّا صَاحِبَ الْخَمْرِ فَإِنَّهُ لَوْ مَاتَ وَدَيْتُهُ وَذَلِکَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسُنَّهُ
عبد ﷲ بن عبدالوہاب، خالد بن حارث، سفیان، ابوحصین، عمیر بن سعد نخعی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں جس شخص پرحد قائم کروں اور وہ مرجائے تو مجھ کو رنج نہ ہوگا، بجز شراب پینے والے کہ اگر وہ مرجائے تو میں اس کی دیت دوں گا کیونکہ اس کے متعلق رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی حد مقرر نہیں فرمائی، (بلکہ اس کوحاکم کی رائے پرچھوڑا)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment