کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ اللہ کا حکم ایک قدر معین کے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر
6166
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا جُلُوسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عُودٌ يَنْکُتُ فِي الْأَرْضِ وَقَالَ مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا قَدْ کُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنْ النَّارِ أَوْ مِنْ الْجَنَّةِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَلَا نَتَّکِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا اعْمَلُوا فَکُلٌّ مُيَسَّرٌ ثُمَّ قَرَأَ فَأَمَّا مَنْ أَعْطَی وَاتَّقَی الْآيَةَ
عبدان، ابوحمزہ، اعمش، سعد بن عبیدہ، ابوعبدالرحمن سلمی، حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے پاس ایک لکڑی تھی جس سے زمین کو کرید رہے تھے آپ نے فرمایا کہ تم میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کا ٹھکانہ جنت یا دوزخ نہ لکھ دیا گیا ہو جماعت میں سے ایک شخص بولا یا رسول ﷲ پھرہم (اسی پر) بھروسہ کیوں نہ کرلیں؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں تم عمل کرواس لئے کہ ہرشخص کو وہی عمل آسان ہے (جس کے لئے پیدا کیا گیا) پھرآیت ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَی وَاتَّقَی﴾، آخرتک تلاوت فرمائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment