Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1514,TotalNo:6165


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ اللہ کا حکم ایک قدر معین کے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر
6165
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَقَدْ خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةً مَا تَرَکَ فِيهَا شَيْئًا إِلَی قِيَامِ السَّاعَةِ إِلَّا ذَکَرَهُ عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ إِنْ کُنْتُ لَأَرَی الشَّيْئَ قَدْ نَسِيتُ فَأَعْرِفُ مَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ إِذَا غَابَ عَنْهُ فَرَآهُ فَعَرَفَهُ
موسیٰ بن مسعود، سفیان، اعمش، ابووائل، حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کے سامنے خطبہ دیا تو قیامت تک ہونے والی کوئی بات نہیں چھوڑی، جس کو یاد رکھنا تھا، اس نے یاد رکھا اور جس کوبھولنا تھا وہ بھول گیا اگر میں کوئی ایسی چیز دیکھ لیتا ہوں جس کومیں بھول گیا ہوتا ہوں تو میں اسے ایسے پہچانتا ہوں جس طرح کہ ایک شخص (کسی کو) پہچانتا ہے، جب وہ غائب ہوجاتا ہے پھر اسکو جب دیکھتا ہے تو پہچان لیتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment