Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1783,TotalNo:6434


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
قسامہ کا بیان
حدیث نمبر
6434
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ زَعَمَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَفَرًا مِنْ قَوْمِهِ انْطَلَقُوا إِلَی خَيْبَرَ فَتَفَرَّقُوا فِيهَا وَوَجَدُوا أَحَدَهُمْ قَتِيلًا وَقَالُوا لِلَّذِي وُجِدَ فِيهِمْ قَدْ قَتَلْتُمْ صَاحِبَنَا قَالُوا مَا قَتَلْنَا وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا فَانْطَلَقُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ انْطَلَقْنَا إِلَی خَيْبَرَ فَوَجَدْنَا أَحَدَنَا قَتِيلًا فَقَالَ الْکُبْرَ الْکُبْرَ فَقَالَ لَهُمْ تَأْتُونَ بِالْبَيِّنَةِ عَلَی مَنْ قَتَلَهُ قَالُوا مَا لَنَا بَيِّنَةٌ قَالَ فَيَحْلِفُونَ قَالُوا لَا نَرْضَی بِأَيْمَانِ الْيَهُودِ فَکَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْطِلَ دَمَهُ فَوَدَاهُ مِائَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ
ابونعیم، سعید بن عبید، بشیر بن یسار، سے روایت کرتے ہیں انصار میں سے ایک شخص نے جس کا نام سہل بن ابی حثمہ تھا، بیان کیا کہ ان کی قوم کے کچھ لوگ خیبر گئے، وہاں پہنچ کروہ ایک دوسرے سے جدا ہوگئے، اور ان میں سے ایک کو مقتول پایا تو وہاں کے لوگوں سے انہوں نے کہا کہ تم نے ہمارے ساتھی کوقتل کردیا- انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو قاتل ہیں اور نہ ہی قاتل کوجانتے ہیں چناچہ ان لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم، ہم خیبر گئے تو ہم نے اپنے میں اسے ایک کو مقتول پایا، آپ نے فرمایا کہ بڑا- بڑا- یعنی بڑا آدمی گفتگو کرے- آپ نے ان سے فرمایا کہ کیا تم گواہی پیش کرو گے کہ کس نے اس کو قتل کیا- انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے پاس گواہ نہیں ہے، آپ نے فرمایا کہ وہ لوگ قسمیں کھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم تو یہود کی قسموں سے راضی نہیں ہیں، تو آپ نے اس کا خون باطل کرنا پسند نہ کیا اور بیت المال سے دیت دیدی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment